فاسٹ باؤلر حسن علی نئی تاریخ کا حصہ بن گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 اگست 2016 22:29

فاسٹ باؤلر حسن علی نئی تاریخ کا حصہ بن گئے

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اگست۔2016ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نئی تاریخ کا حصہ بن گئے ۔ انگلینڈ کیخلا ف دوسرے و ن ڈے کے چھٹے اوور میں حسن علی کا پاؤں باؤلنگ کریز سے آگے گیا تو فیلڈ امپائر ایریسمس کی جگہ تھرڈ امپائر کی جانب سے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان کی گیند نوبال قرار دی گئی جس کے بعد ایریسمس نے اگلی گیند فری ہٹ ہونے کااشارہ دیاتاہم برطانوی آل راؤنڈر بین سٹوکس اس گیند کا فائدہ نہ اٹھا سکے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین ون ڈے سیریز کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس میں فیلڈ امپائر کی جگہ تھرڈ امپائر نو بال کا جائزہ لیکر فیلڈ امپائر کو آگاہ کرے گا۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 22:29:28