عامر شادی کے باعث ٹیم کے ساتھ یو اے ای نہیں جائیں گے

فاسٹ باؤلر کی شادی کی تقریبات 19 سے 21ستمبر کو ہوں گی،قومی ٹیم20ستمبر کو روانہ ہوگی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:43

عامر شادی کے باعث ٹیم کے ساتھ یو اے ای نہیں جائیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر 20 ستمبر کو شادی کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں جائیں گے۔محمد عامر کی شادی کی رسومات عیدالاضحی کے بعد شروع ہوں گی اور عامر نے اس سلسلے میں 19 ستمبر، 20 ستمبراور 21 ستمبر کو تین پروگرام ترتیب دیے ہیں جبکہ قومی ٹیم 20 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے لیے رورانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل طویل سیریز ہوگی جس کا آغاز 23 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا۔محمد عامر کی شادی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے ہورہی ہے، واضح رہے عامر اور نرجس کا نکاح دوسال قبل ستمبر 2014 میں لاہور میں ہواتھا جہاں تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے داروں کو دعوت دی گئی تھی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ عامر کو شادی میں مصروفیت کے باعث 20 ستمبر کو ٹیم کے ساتھ دورے پر جانا ممکن نہیں ہوگا۔

وقت اشاعت : 10/09/2016 - 20:43:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :