اظہر علی کی کپتانی بچانے کیلئے کوچ مکی آرتھر میدان میں آگئے

muhammad ali محمد علی پیر 12 ستمبر 2016 22:40

اظہر علی کی کپتانی بچانے کیلئے کوچ مکی آرتھر میدان میں آگئے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12ستمبر 2016ء) اظہر علی کی کپتانی بچانے کیلئے کوچ مکی آرتھر میدان میں آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ سیریز میں شکست کے بعد مسلسل خبریں گردش میں رہیں کہ کپتان اظہر علی کو عہدے سے فارغ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اظہر علی کو فی الحال کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اظہر علی کو کپتانی کے عہدے پر برقرار رکھوانے کیلئے کوچ مکی آرتھر نے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مکی آرتھر کی سفارش پر ہی پی سی بی نے اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 12/09/2016 - 22:40:29