سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کا چوہدری اجمل صابر سے اظہار تعزیت

اتوار 18 ستمبر 2016 12:32

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) سابق عالمی چیمپئن( سکواش) جان شیر خان اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد نے سپورٹس بورڈ او جی سی ایل کے نائب صدر چوہدری اجمل صابر اور سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری کامران کی ہمشیرہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وقت اشاعت : 18/09/2016 - 12:32:51