ریسلر جیمی نوبل نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کے بعد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:10

ریسلر جیمی نوبل نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کے بعد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے

ویسٹ ورجینیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اکتوبر۔2016ء )ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جیمی نوبل نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کے بعد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق جیمی نوبل بدھ کی صبح ڈبلیو ڈبلیوای کے ایک ایونٹ کے بعد گھر پہنچے جہاں سے وہ کچھ چیزیں لینے باہر نکلے ،واپسی پر ایک ڈرائیور نے انہیں روک کر بدتمیزی شروع کی جس پر انہوں نے مذکورہ ڈرائیور کو زمین پر گرا کر مارنا شروع کردیا،اس ڈرائیور کی گاڑی سے دو مزید آدمی نکلے جن میں سے ایک نے جیمی پر تشدد کیا جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق جیمی نوبل کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 14:10:03