آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے ٹیم سے چھیڑ خانی نہیں کرسکتے :نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی منگل 4 اکتوبر 2016 21:44

آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے ٹیم سے چھیڑ خانی نہیں کرسکتے :نجم سیٹھی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4اکتوبر ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شاہدی آفریدی سٹار کھلاڑی ہیں ،ان کیلئے جو ہوسکا وہ کریں گے لیکن ٹیم کو ڈسٹرب کرکے آفریدی کو شامل نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ویمن انڈر 17فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان، ہیڈ کوچ مکی آرتھراور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کوڈسٹرب نہ کرنے کی سفارش کی ہے جس پر عمل کیا جارہا ہے ، شاہد آفریدی ہمارا سٹار کھلاڑی ہے ،انہیں رخصت کرنے کیلئے پلاننگ کررہے ہیں جس کے لیے ان سے بیٹھ کر بات کرنی ہے ، اس کے لیے جو ہوسکا کریں گے لیکن ٹیم کو ڈسٹرب کرکے انہیں شامل نہیں کر سکتے ہیں ۔

بھارت کی جانب سے کرکٹ نہ کھیلنے کی دھمکی دیئے جانے کے بارے میں سوال پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی کی میٹنگ ہوگی اور بھارت کووہیں جواب دیں گے ۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔

وقت اشاعت : 04/10/2016 - 21:44:04