تمیم اقبال کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 52 رنز درکار

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 14:54

تمیم اقبال کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 52 رنز درکار

ڈھاکہ ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز تمیم اقبال کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 52 رنز درکار ہیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

تمیم اقبال نے 2007ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار بنگلہ دیشی ٹیم کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے اب تک 157 میچز میں 4948 رنز بنا رکھے ہیں اور ملک کی طرف سے تاریخ رقم کرنے کیلئے انہیں مزید 52 رنز کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ آج اتوار کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔ انہوں نے 7 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔

وقت اشاعت : 08/10/2016 - 14:54:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :