ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی موجودہ حالت پر ان کے کرکٹ بورڈ کو شرم آنے چاہیے: وسیم اکرم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اکتوبر 2016 00:38

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی موجودہ حالت پر ان کے کرکٹ بورڈ کو شرم آنے چاہیے: وسیم اکرم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2016ء) وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی موجودہ حالت پر ان کے کرکٹ بورڈ کو شرم آنے چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی حالیہ مایوس کن کارگردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے اس حوالے سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں ویسٹ انڈین ٹیم کی موجودہ حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام کو اپنی ٹیم کی ایسی حالت کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

وقت اشاعت : 15/10/2016 - 00:38:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :