قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے٬علی نقوی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:23

قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے٬علی نقوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) دبئی میں منعقدہ ICCاکیڈمی PDٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان ڈس ایبلڈکرکٹ ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری 5روزہ ٹریننگ کیمپ کے تیسرے روز نیٹ پریکٹس کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ کوچ کے آر ایل علی نقوی نے قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ قومی ڈس ایبلڈ کرکٹرز بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہے اور انہوں نے دنیا میں کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے ۔

سابق جونیئر سلیکٹر PCBعلی نقوی نے مزید کہا کہ قومی ڈس ایبلڈ ٹیم دبئی میں منعقد ہونے والے ICCاکیڈمی PDٹو ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ کی چیمپیئن بن کر وطن لوٹے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم کریم نے سابق ٹیسٹ کرکٹ علی نقوی کو PDCAکی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی اس موقع پر ان کے ہمراہ اعزازی سیکریٹری پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن و مینجر قومی ڈس ایبلڈ ٹیم امیر الدین انصاری ٬ ہیڈ کوچ صبیح اظہر ٬ ڈپٹی کوچ محمد جاوید معاون کوچ قمبر علی ٬ ڈاکٹر نعمان پالیکر ٬ میڈیا مینجر محمد نظام ٬ سعید علی ٬ محمد صادق کھتری ٬ عفان ظفر فاروقی ٬ فاروق خٹک و دیگر بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم 18اکتوبر کو دوپہر 2:30بجے ICCاکیڈمی PDٹی ٹوئنیٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کراچی سے دبئی روانہ ہوگی۔آج اتوار کو قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے دو پریکٹس سیشن ہونگے ٬ پہلے سیشن میں صبح 10بجے فیلڈنگ اور دوسرے سیشن میں سہ پہر 3بجے نیٹ پریکٹس ہوگی ۔
وقت اشاعت : 15/10/2016 - 21:23:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :