امیت مشرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی ون ڈے سیریز میں زیادہ وکٹوں کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:33

امیت مشرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی ون ڈے سیریز میں زیادہ وکٹوں کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) بھارتی سپنر امیت مشرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی ون ڈے کرکٹ سیریز میں زیادہ وکٹوں کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا٬ مشرا نے کیویز کے خلاف کھیلی گئی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 15 وکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا٬ مشرا نے کیویز کے خلاف باہمی ون ڈے سیریز میں زیادہ وکٹوں کا وارن٬ گف اور نارائن کا ریکارڈ توڑ دیا٬ تینوں بائولرز نے 13٬ 13 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

وقت اشاعت : 29/10/2016 - 20:33:07