سال2016ء اسد شفیق کے لیے ڈراؤناخواب ثابت ہونے لگا

muhammad ali محمد علی منگل 1 نومبر 2016 20:18

سال2016ء اسد شفیق کے لیے ڈراؤناخواب ثابت ہونے لگا

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اکتوبر۔2016ء ) سال 2016ء قومی ٹیم کے بلے باز اسد شفیق کے لیے ڈراؤناخواب ثابت ہونے لگا ۔ 30سالہ اسد شفیق اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 2013ء ، 2014ء اور 2015ء میں 49اننگز کھیل کر ایک بار بھی 0 کی خفت سے دوچار نہیں ہوئے تاہم 2016ء میں انہیں پہلے برمنگھم ٹیسٹ اور اب شارجہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں کھاتہ کھولے بغیر پوویلین لوٹنا پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

اسد شفیق اب تک 48ٹیسٹ میچز میں 42.62کی اوسط سے 3069رنز سکور کرچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 01/11/2016 - 20:18:07