کامران اکمل فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ شکار کرنے والے ملکی وکٹ کیپر بن گئے

بدھ 2 نومبر 2016 20:43

کامران اکمل فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ شکار کرنے والے ملکی وکٹ کیپر بن گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2نومبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ شکار کرنے والے ملکی وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

34سالہ کامران اکمل نے واپڈ ا کی نمائندگی کرتے ہوئے یونائیٹڈ بینک کے میر حمزہ کا کیچ تھام کر وسیم باری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملکی کرکٹ کے کامیاب ترین فرسٹ کلاس وکٹ کیپر بننے کا اعزا ز حاصل کرلیا۔وسیم باری نے 286فرسٹ کلاس میچز میں 828شکار کیے ہیں جب کہ کامران اکمل اب تک 217میچز میں وکٹوں کے پیچھے 829 بلے بازوں کا شکار کر چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/11/2016 - 20:43:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :