سری لنکا نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں 225 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

بدھ 2 نومبر 2016 21:40

سری لنکا نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں 225 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) سری لنکا نے زمبابوے کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 225 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی٬ میزبان ٹیم 411 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی٬ کپتان گریم کریمر اور کارل مومبا نے کافی مزاحمت کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے٬ زمبابوین ٹیم نے میچ ڈرا کرنے کیلئے آخر دم تک بھرپور فائٹ کی لیکن 7 اوورز قبل ہمت ہار گئی۔

کریمر 144 گیندوں پر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے٬ مومبا نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا٬ انہوں نے 62 گیندوں پر10 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ ہیراتھ اور دلروون پریرا نے 3٬ 3 وکٹیں لیں۔ گریم کریمر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز سری لنکن ٹیم نے 247 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے میزبان ٹیم کو فتح کیلئے 411 رنز کا ہدف دیا٬ ہدف کے تعاقب کیلئے میزبان ٹیم جب میدان میں اتری تو اس کا آغاز مایوس کن رہا اور 31 سکور پر اسے برین چاری کا نقصان اٹھانا پڑا٬ چاری نے 10 رنز بنائے٬ اس کے بعد زمبابوے کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتیں گئیں اور 145 کے سکور پر اس کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے٬ اس موقع پر کپتان گریم کریمر اور کارل مومبا نے میدان سنبھالا٬ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے 15 اوورز تک آئی لینڈرز کے بائولرز سے بھرپور فائٹ کی تاہم یہاں پر ہیراتھ نے کریمر کو آئوٹ کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی٬ کریمر 144 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے٬ 186 کے سکور پر زمبابوے کی آخری وکٹ گری جب موفو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے٬ کارل مومبا 10 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے٬ ہیراتھ اور دلروون پریرا نے 3٬ 3 جبکہ سرنگا لکمل اور لاہیروکمارا نے دو٬ دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 02/11/2016 - 21:40:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :