شارجہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈین اوپنر کریگ براتھویٹ نے پاکستان کیخلاف نئی تاریخ رقم کرڈالی

جمعرات 3 نومبر 2016 13:12

شارجہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈین اوپنر کریگ براتھویٹ نے پاکستان کیخلاف نئی تاریخ رقم کرڈالی

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3نومبر۔2016ء ) ویسٹ انڈین اوپنر کریگ براتھویٹ نے پاکستان کیخلاف شارجہ ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کرڈالی ۔ 23سالہ براتھویٹ نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں 142رنز بنا کر بیٹ کیر ی کیا اور پھر 153رنز کے ہدف کے تعاقب میں 60رنز کی ناقابل شکست باری کھیل کر مہمان ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

براتھویٹ ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ میں پہلے اوپنر ہیں جو کسی ایک میچ کو دونوں اننگز میں ناٹ آؤٹ رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 03/11/2016 - 13:12:34