سپورٹس بورڈپنجاب کی پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح 7نومبر کو ہوگا

جمعرات 3 نومبر 2016 20:56

سپورٹس بورڈپنجاب کی پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح 7نومبر کو ہوگا
لاہور۔3نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء) سپورٹس بورڈ پنجاب وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب میںکرکٹ کے فروغ اور نئے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح 7نومبر کو راولپنڈی میں کررہا ہے٬ اکیڈمی کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب سابق کرکٹر ظہیر عباس کریں گے٬ اکیڈمی گورنمنٹ مسلم ہائی سکول سید پور روڈ راولپنڈی میں قائم کی گئی ہے جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی٬ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب 7نومبر بروز پیر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگی٬اس موقع پر ماہر کوچز کھلاڑیوں کے ٹرائلز بھی لیں گے۔
وقت اشاعت : 03/11/2016 - 20:56:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :