ویسٹ انڈیز کا 2016-17ء کیلئے 12 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

سیموئلز٬ براوو اور کارلوس بریتھویٹ فہرست سے خارج ٬ْ روسٹن چیس٬ جومل ویریکن اور الزاری جوزف شامل کرلیا گیا

جمعرات 3 نومبر 2016 21:48

ویسٹ انڈیز کا 2016-17ء کیلئے 12 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے سال 2016-17ء کیلئے 12کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا٬ مارلون سیموئلز٬ ڈیرن براوو اور کارلوس بریتھویٹ کو فہرست سے خارج اور روسٹن چیس٬ جومل ویریکن اور الزاری جوزف کو شامل کر لیا گیا۔ رواں برس کے شروع میں ویسٹ انڈین بورڈ نے سال 2015-16ء کیلئے سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کی تعداد 12 سے بڑھا کر 15 کی تھی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو آئی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دنیش رامدین اور کیمر روچ بھی فہرست میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے جبکہ جیروم ٹیلر کو ڈراپ کیا گیا کیونکہ انہوں نے جولائی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ بورڈ نے سیموئلز اور ڈیرن براوو کو کنٹریکٹ نہ دینے اور دنیش رامدین اور روچ کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں۔ کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں دیوندرا بیشو٬ جرمین بلیکووڈ٬ کریگ بریتھویٹ٬ شین ڈورچ٬ شینن گبرائل٬ جیسن ہولڈر٬ شائی ہوپ٬ لیون جانسن٬ الزاری جوزف٬ روسٹن چیس٬ میگل کمنز اور جومل ویریکن شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 03/11/2016 - 21:48:59