ظہیرعباس کل راولپنڈی میں پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کاافتتاح کریں گے

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:52

ظہیرعباس  کل راولپنڈی میں پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کاافتتاح کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) آئی سی سی کے سابق صدر اور پاکستانی ڈان بریڈ مین ظہیرعباس کل بروز سوموارراولپنڈی میں پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کاافتتاح کریں گے۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈی جی بھی ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کرکٹ اکیڈمیز کے سربراہ ظہیرعباس سوموار کے روز راولپنڈی میں پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کاافتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کرکٹ کے عمدہ مشوروں سے بھی آگاہی فراہم کریں گے۔ جبکہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس بورڈپنجاب ذوالفقاراحمد گھمن آج راولپنڈی میں کھیلوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں گی
وقت اشاعت : 05/11/2016 - 20:52:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :