چینی باکسر زو شائی منگ نے تھائی باکسر کو مسلسل دوسری مرتبہ ہر ا کر پہلا عالمی اعزاز جیت لیا

اتوار 6 نومبر 2016 17:10

چینی باکسر زو شائی منگ نے تھائی باکسر کو مسلسل دوسری مرتبہ ہر ا کر پہلا عالمی اعزاز جیت لیا

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) دو مرتبہ کے اولمپک طلائی تمغہ یافتہ شائی منگ نے گذشتہ روز لاس ویگاس کے تھامس و ماک اکھاڑے میں کوان پی چٹ اونی سونگ چائی گم پر متفقہ فیصلے کی کامیابی سے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن فلائی ویٹ کا خالی اعزاز جیت لیا ٬ چین کے 35سالہ باکسر نے کوان پی چٹ کو بآسانی چت کر دیا اور اپنا پہلا عالمی اعزاز حاصل کرنے کیلئے تینوں ججوں کے سکور کارڈز جیت لئے ٬ دوججوں نے اس کے حق میں 120-107 جبکہ تیسر ے نے 119-108سے فیصلہ دیا ٬ لو جس نے بیجنگ میں 2008ء میں اور لندن میں 2012ء میں طلائی تمغے حاصل کئے ٬ دو سال قبل مکائو میں اسی قسم کے متفقہ فیصلے کی کامیابی کے بعد کوان پی چٹ پر اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

زو نے تھائی باکسر کو اچھی خاصی ضربات لگائیں بالخصوص مقابلے کے پہلے ہاف میں جب اس نے کہیں زیادہ جارح کوان پی چٹ کو فاصلے پر رکھنے کیلئے متعدد ضربات لگائیں ٬ زو نے کوان پی چٹ کی محض 107کے مقابلے میں مجموعی طورپر 347مکے رسید کئے ۔

وقت اشاعت : 06/11/2016 - 17:10:08