سہ ملکی ون ڈے سیریز، کالی آندھی نے سری لنکا کو62 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا
بدھ 16 نومبر 2016 22:18
ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں کالی آندھی نے سری لنکا کو 62 رنز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے، سری لنکن ٹیم 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.1 اوورز میں 165 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کالی آندھی کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے سامنے آئی لینڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ساچتھ پتھیرانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 4 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، شینن گبرائل اور ایشلے نرس نے 3، 3 وکٹیں لیں۔
جیسن ہولڈر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا، ویسٹ انڈین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.2 اوورز میں 227 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، جوناتھن کارٹر 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، جونسن چارلس 2، کریگ بریتھویٹ 14، ایون لیوس 27، شائی ہوپ 47، روومین پاول 44، کارلوس بریتھویٹ 14، کپتان جیسن ہولڈر 2، سلیمان بین 7 اور شینن گبرائل صفر پر آئوٹ ہوئے، نووان کولاسیکرا، سرنگا لکمل اور نووان پرادیپ نے 2، 2 جبکہ ساچتھ پتھیرانا اور گونارتنے نے ایک، ایک وکٹ لی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بیلجیئم کے ٹم مرلیئرنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کی فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب پذیرائی
-
سن رائزرز حیدرآباد اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
پاکستان والی بال فیڈریشن کا اینگرو سنٹرل ایشین والی بال لیگ کے لیے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان