آملہ نے ڈوپلیسی پر بال ٹیمپرنگ الزام کو مضحکہ خیز اور مذاق قرار دے دیا

جمعہ 18 نومبر 2016 20:52

آملہ نے ڈوپلیسی پر بال ٹیمپرنگ الزام کو مضحکہ خیز اور مذاق قرار دے دیا

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) سٹار جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ نے ہم وطن بلے باز اور ٹیم کے قائم مقام کپتان فاف ڈوپلیسی پر بال ٹیمپرنگ الزام کو مضحکہ خیز اور مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے ہماری توجہ آخری ٹیسٹ سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ نے کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 80 رنز سے زیر کیا تھا اور اس کے بعد فوٹیج میں ڈوپلیسی کو گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد آئی سی سی نے تحقیقات کیں اور باڈی نے ڈوپلیسی کو قصوروار ٹھہرا دیا لیکن ڈوپلیسی اس بات پر بضد ہیں کہ انہوں نے بال ٹیمپرنگ نہیں کی۔ آملہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری ٹیم متحد اور بھرپور فارم میں ہے، آخری ٹیسٹ میں بھی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام بے بنیاد ہے اور پوری ٹیم اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ وہ غلط نہیں کر سکتے، ہمیں پورا یقین ہے کہ ڈوپلیسی بھی بے گناہ ثابت ہو جائیں گے۔

وقت اشاعت : 18/11/2016 - 20:52:36