پیپسی کرکٹ سٹار پروگرام کے ٹرائلز کیلئے شیڈول کا اعلان

پیر 21 نومبر 2016 20:38

پیپسی کرکٹ سٹار پروگرام کے ٹرائلز کیلئے شیڈول کا اعلان
لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی پیپسی کرکٹ سٹار پروگرام 2016-17کے ٹرائلزکیلئے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ٹرائلز 24نومبر سے ملک بھر میں شروع ہوں گے ۔تین روزہ ٹرائلز ریجنل لیول پر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ریجنل ہیڈ کوچز ،مقامی سلیکٹرز اور فزیو تھراپسٹ متعلقہ ریجنز میں ٹرائلز کی نگرانی کریں گے ،یکم ستمبر 2000اور اس کے بعد پیدا ہونے والے کرکٹرز ان ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے ۔عمر کی تصدیق کے بعد ریجنز کی 16ٹیموں کا اعلان 4دسمبر کو کیا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 21/11/2016 - 20:38:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :