لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سکھ چین پولو کپ کا دوسر ا روز

بلیک ہارس پینٹس /سفایئر نے دلچسپ مقابلے کے بعد دائود سپننگ کو 8-4 سے ہرا دیا

بدھ 23 نومبر 2016 22:07

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سکھ چین پولو کپ کا دوسر ا روز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سکھ چین پولو کپ کے دوسرے روز بلیک ہارس پینٹس /سفایئر نے دلچسپ مقابلے کے بعد دائود سپننگ کو 8-4 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پول بی کی ٹیموں کے درمیان زبردست میچ کھیلا گیا۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران عمر صادق، اعظم حیات نون، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب ، ممبرزا ور ان کی فیملیز کی ایک بڑی تعداد بھی موجو دتھی۔

بلیک ہارس پینٹس /سفایئر کی طرف سے حسام علی حیدر نے پہلے چکر میں ایک گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے چکر بلیک ہارس /سفائر کی طرف سے بابر منوں، ابوبکر، اور حسام نے ایک ایک گول سکور کرکے ٹیم کی لیڈ کو 4-0 کردیا۔

(جاری ہے)

تیسرے چکر میں حسام نے مزید ایک گول سکور کرکے برتری کو مستحکم کردیا۔ چوتھے چکر میں دائود سپننگ کی طرف سے میر حذیفہ نے تین اور عمر اسجد ملہی نے ایک گول سکور کیا ، ساتھ ہی مخالف ٹیم کی طرف سے حسام علی حیدر اور بابر منوں نے بھی ایک ایک گول سکور کردیا۔

اس طرح بلیک ہارس پینٹس /سفایئر کی ٹیم نے دائود سپننگ کو یہ میچ 8-4 سے ہرایا۔ دائود سپننگ کی ٹیم کو آدھے گول ہینڈی کیپ کا ایڈواٹیج بھی تھا۔ آج بروز جمعرات پول اے میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ہارنے والی ٹیموں کا آپس میں جبکہ جیتنے والی ٹیموں کا آپس میں میچ ہوگا۔ (قیوم زاہد)
وقت اشاعت : 23/11/2016 - 22:07:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :