کچن ویئر نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے مختلف ایج گروپس میں کوارٹرفائنلز مکمل

جمعرات 24 نومبر 2016 20:58

کچن ویئر نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے مختلف ایج گروپس میں کوارٹرفائنلز مکمل
لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی سونیکس کچن ویئر نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے روز مختلف ایج گروپس میں کوارٹرفائنلز مکمل ہوئے۔ انڈر 18 سنگلز بوائز کے پہلے کوارٹرفائنل میں مزمل مرتضیٰ نے ابدال حیدر 6-2, 6-4 سے ، دوسرے کوارٹرفائنل میں برکت اللہ نے یوسف خان کو 7-6, 7-5 سے، تیسرے میں ثاقب عمر نے اسد اللہ کو 6-4, 6-3 سے، امن عتیق خان نے محمد شعیب کو 6-0, 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔

انڈر 18 بوائز ڈبلز کے پہلے کوارٹرفائنل میں مزمل مرتضیٰ اور ابدال حیدر نے ثاقب خان اور یوسف خان کو 6-4, 3-6, 10-4 سے، دوسرے میں برکت اللہ اوراسد اللہ نے احمد اسجد اور ایم عبداللہ کو 6-4, 7-5 سے ، تیسرے میچ میں حافظ ارباب علی اور شاکر اللہ نے پربت کمار اور زبیر راجہ کو 6-3, 6-3 سے جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں امن عتیق خان اور صاحبزادہ محمد علی نے محمد شعیب اور فرحان اللہ کو 6-1, 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر 18 پہلے کوارٹرفائنل میں نور ملک نے امینہ فہد کو 6-0, 6-1 سے، ماہین خان نے نبیہہ کامران 6-2, 6-0 سے، تیسرے میں شمزہ طاہر نے ملائیکہ ملک کو 6-1, 6-2 سے، چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں عشاء جواد نے ماحہ سعید کو 6-3, 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ بوائز انڈر 14 پہلے پری کوارٹرفائنل میں محمد شعیب خان نے عزیز خان کو 6-0, 6-0 سے، احمد کامل نے حمزہ جاوید کو 6-1, 6-3، ایم عبداللہ نے ریحان منصب خان کو 6-0, 6-0 سے ، سبحان بن سالک نے عبدالحنان خان کو 6-0, 6-2 سے، نعلین عباس نے سیف العزیز کو 6-2, 6-2 سے، علی رضا نے شہرین سلیم کو 6-0, 6-1 سے ، سمیع زیب نے شمزہ طاہر کو 6-2, 6-1 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔

انڈر 12 کے پہلے کوارٹرفائنل میں محمد طلحہ خان نے شاہسوار کو 8-4، دوسرے میں حامد اسرار خان نے فیضان فیاض کو 8-7(4) سے، تیسرے میں کاشان عمر نے احمد نائل کو 8-4 سے، چوتھے میچ میں عزیز خان نے عبدالحنان خان کو 8-7 ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تمام ایج گروپس کے سیمی فائنلز مقابلے آج بروز جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/11/2016 - 20:58:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :