ابوظہبی فارمولا ون ریس، لوئس ہملٹن نے پول پوزیشن حاصل کر لی

اتوار 27 نومبر 2016 16:10

ابوظہبی فارمولا ون ریس، لوئس ہملٹن نے پول پوزیشن حاصل کر لی

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء)ابوظہبی فارمولا ون ریس میں برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے پول پوزیشن حاصل کر لی۔ جرمنی کے نیکو روزبرگ دوسرے نمبر پر رہے۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی فارمولا ون ریس شروع ہو گئی۔ خوبصورت ٹریک پر ڈرائیوروں نے خوب مہارت دکھائی۔

(جاری ہے)

فارمولا ون سرکٹ پر جہازوں نے رنگ بھی برسائے۔ ریس میں برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جرمنی کے نیکو روز برگ دوسرے نمبر پر رہے۔ انہی دونوں کھلاڑیوں میں عالمی نمبر ون ڈرائیور بننے کیلئے مقابلہ ہے۔ لوئس ہملٹن نے شائقین کی داد کا بھرپور جواب دیا۔ برطانوی ڈرائیور سیزن کی آخری ریس کا آغاز آج پول پوزیشن سے کریں گے۔

وقت اشاعت : 27/11/2016 - 16:10:14