18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے میچ میں گجرات سینئرز نے گوجرانوالہ سینئرز کو 17 رنز سے ہرادیا

پیر 28 نومبر 2016 21:37

18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے میچ میں گجرات سینئرز نے گوجرانوالہ سینئرز کو 17 رنز سے ہرادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے میچ میں گجرات سینئرز نے گوجرانوالہ سینئرز کو 17 رنز سے ہرادیا۔ ظہور الہٰی اسٹیڈیم گجرات میں کھیلے گئے میچ میں گجرات سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔ متین اشرف نے 58، عطاء الرحمن 48، اختر محمود 35 اور صہیب فیصل نے 44 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ سینئرز کی طرف سے محمد نواز نے 2/36، محمد عرفان 1/25، محمد لطیف 1/35 اورنوید چشتی نے 1/40 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں گوجرانوالہ سینئرز 28.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 207 رنز بناسکی۔ محمد الیاس نے 56، محمد عرفان 43، عبدالحفیظ 30 اور عبدالجبار نے 18 رنز بنائے۔ گجرات سینئرز کی طرف سے گلزار احمد نے 3/61، امجد علی 2/28، مظہر اقبال 1/28، محمد الیاس 1/31 اور رفاقت علی نے 1/35 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، قیصر وحید امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 28/11/2016 - 21:37:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :