ویمن ہاکی ورلڈکپ۔۔۔ ہالینڈ چیمپئن بن گیا ،فائنل میں‌آسٹریلیا کو تین ایک سے شکست

اتوار 8 اکتوبر 2006 21:41

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) میڈرڈ میں‌ ویمن ہاکی ورلڈکپ کے فائنل میں‌ ہالینڈ ،آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں‌تین گول سے شکست دیکر چیمپئن بن گیا۔ہالینڈ نے ویمن ہاکی ورلڈکپ ٹائٹل ساتویں بار حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کی جانب سے ربیکا سانڈرز نے اکتالیس اور سینتالیسویں منٹ میں‌دو گول کئے۔آسٹریلیا کی سلویا کیرس نے پچپنویں‌منٹ میں‌گول کرکے اسکور دوایک کیا جبکہ چھیاسٹھویں منٹ میں‌ ہالینڈ کی مارٹی پومین نے پنلٹی اسٹروک پر گول کرکے اسکور تین ایک کردیا۔اسی اسکور کھیل کا اختتام ہوگیا۔ارجنٹائن نے میزبان اسپین کو صفرپانچ سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
وقت اشاعت : 08/10/2006 - 21:41:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :