بی پی ایل، لیوس کی طوفانی اننگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے رنگپور رائیڈرز کو 42 رنز سے ہرا کر ساتویں کامیابی حاصل کر لی، ضیاء الرحمان کی ففٹی ناکافی ثابت

بدھ 30 نومبر 2016 22:25

بی پی ایل، لیوس کی طوفانی اننگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے رنگپور رائیڈرز کو 42 رنز سے ہرا کر ساتویں کامیابی حاصل کر لی، ضیاء الرحمان کی ففٹی ناکافی ثابت
میرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ایون لیوس کی طوفانی اننگز کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے رنگپور رائیڈرز کو 42 رنز سے ہرا کر ساتویں کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، رنگپور رائیڈرز کی ٹیم 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 146 رنز بنا سکی، ضیاء الرحمان کی 60 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

ایون لیوس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے 34ویں میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 188 رنز بنائے، لیوس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی، لیوس نے 34 گیندوں پر 8 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط ہدف فراہم کیا، روبیل حسین نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں رنگپور رائیڈرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 146 رنز تک محدود رہی، ضیاء الرحمان کی 60 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئی، آفریدی کا بلا پھر نہ چلا اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
وقت اشاعت : 30/11/2016 - 22:25:44