بی پی ایل، عرافات سنی اور کیون کوپر کا بائولنگ ایکشن مشکوک قرار

بدھ 30 نومبر 2016 22:25

بی پی ایل، عرافات سنی اور کیون کوپر کا بائولنگ ایکشن مشکوک قرار
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) بنگلہ دیش میں جاری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران کیون کوپر اور عرافات سنی کے بائولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

بی پی ایل ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے بتایا ہے کہ 28 نومبر کو راجشاہی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں رنگپور رائیڈرز کے سپنر عرافات سنی کی 19ویں اوور کی پہلی گیند پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے جبکہ کھلنا ٹائٹنز کے آل رائونڈر کیون کوپر کا بائولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دیا گیا ہے جس کی رپورٹ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے دوران عرافات سنی کے بائولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا لیکن آئی سی سی نے 23 ستمبر کو ان کے ایکشن کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ بائولنگ کرانے کی اجازت دی تھی۔
وقت اشاعت : 30/11/2016 - 22:25:45