کھلاڑیوں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کا گلہ،محمد عامر مشکل میں پھنس گے

ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ بائولر کو کیچز چھوڑنے پر دیگرکھلاڑیوں کوتنقید کا نشانہ نہ بنانے کی ہدایت کردی

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:07

کھلاڑیوں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کا گلہ،محمد عامر مشکل میں پھنس گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ فاسٹ بائولر محمد عامر کے بیان پر ناراض ہوگئی، ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ بائولر کو کیچز چھوڑنے پر دیگرکھلاڑیوں کوتنقید کا نشانہ نہ بنانے کی ہدایت کردی۔فاسٹ بولر محمد عامر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا توعامر نے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اپنے ہی کھلاڑیوں پرکیچ ڈراپ کرنے کا سوال اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ان کی گیند پر کیچز نہ چھوڑے جاتے تو کارکردگی اچھی ہوتی، ڈراپ کیچز کی وجہ سے وہ زیادہ وکٹیں نہ لے سکے،لیکن محمد عامر کا یہ بیان ٹیم مینجمنٹ کو برا لگ گیا۔ٹیم میٹنگ میں مینجمنٹ نے عامر کے اس بیان کا نوٹس لے لیا،مینجمنٹ کا موقف ہے کہ کیچ چھوڑنے پر اپنے ہی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وقت اشاعت : 01/12/2016 - 23:07:39