اسپینش لالیگا، میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے اوساسیونا کو ہرا دیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:21

اسپینش لالیگا، میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے اوساسیونا کو ہرا دیا
بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں لائنل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے اوساسیونا کو 3-0 گولز سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی، میسی نے دو گولز کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کلب اوساسیونا کو 3-0 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان ٹیبل پر صرف تین پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے، میسی نے دو گولز کئے۔ ریال میڈرڈ 34 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 21:21:28