اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ ، مہران کلب، اکبر کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی کامیابی

پیر 19 دسمبر 2016 22:26

اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ ، مہران کلب، اکبر کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی کامیابی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میںمہران کلب، اکبر کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے جبکہ ہما کلب اور سی ڈی اے کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں مہران کلب نے غوری کلب کو 4-0 گول سے ہر ادیا، فاتح ٹیم کی جانب سے دنیال نے دو گول جبکہ اشفاق اور روح اللہ نے ایک، ایک گول کیا، غوری کلب کے کھلاڑی کوئی بھی گول نہ کر سکتے، دوسرے میچ میں اکبر کلب نے فالکن کلب کو 2-0 گول سے شکست دی، اکبر کلب کی جانب سے سلیمان اور شیرون نے ایک، ایک گول کیا جبکہ فالکن کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے،ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد اکیڈمی کلب نے الفیصل کلب کو 4-1 سے ہرا دیا، اسلام آباد اکیڈمی کی طرف سے ایاز حیدر نے تین گول اور اجمل نے ایک گول کیا جبکہ الفیصل کلب کی جانب سے واحد گول فرقان نے کیا،دوسرا میچ ہماکلب اور سی ڈی اے کلب کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا، ہما کلب کی جانب سے علی اور سی ڈی اے کی جانب سے بلال نے ایک، ایک گول کیا۔

وقت اشاعت : 19/12/2016 - 22:26:44