بگ بیش لیگ؛’’سیاہ بیٹ‘‘ سے پابندی جلد ہٹنے کی امید

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:16

بگ بیش لیگ؛’’سیاہ بیٹ‘‘ سے پابندی جلد ہٹنے کی امید

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء)بگ بیش میں ’’سیاہ بیٹ ‘‘ پر عائد پابندی جلد ہٹائی جاسکتی ہے بیٹ تیار کرنے والوں کو امید ہے کہ رنگ تبدیل کرنے کے بعد لیگ میں دوبارہ استعمال کی اجازت ملے گی۔

(جاری ہے)

بیٹ تیار کرنے والوں نے امید لگا لی ہے کہ رنگ تبدیل کرنے کے بعد لیگ میں دوبارہ استعمال کی اجازت مل جائے گی اس سے قبل ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل نے سیاہ بیٹ استعمال کیا جس پر میچ آفیشلز کا کہنا تھا کہ رنگ چھوڑنے کی وجہ سے گیند پر دھبے پڑجاتے ہیں، اس پر کرکٹ آسٹریلیا نے اس کے استعمال کرنے کی اجازت واپس لے لی تھی، رسل نے اپنے بیٹ کی ’ کوٹنگ ‘ تبدیل کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کی، بگ بیش کے ہیڈ انتھونی ویریرڈ نے کہا کہ اگر کرکٹ آسٹریلیا رنگ دار بیٹ پر اطمینان ظاہر کرے تو ہمیں دوبارہ اس کے استعمال پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

۔

وقت اشاعت : 23/12/2016 - 22:16:19