خدشہ ہے عامر کبھی بھی بیٹی کو طلاق نہ دیدے:والدین فریال مخدوم

بدھ 28 دسمبر 2016 11:44

خدشہ ہے عامر کبھی بھی بیٹی کو طلاق نہ دیدے:والدین فریال مخدوم

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے سسرالیوں سے ہونے والے جھگڑے میں اب فریال کے والدین بھی کود پڑے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کے گھروالوں اور اہلیہ فریال کے درمیان سرد جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب فریال کے والدین بھی بیٹی کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریال کی والدہ کاکہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی ہزاروں میل دور کی اور اس سسرال میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ عامرکے والدین اسے قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔ عامر کے والد سجا د خان کی جانب سے فریال کو طلاق دیئے جانے کے بیان پر انکی والدہ کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے یہ بیان سنا ہے وہ اور فریال کے والد راتوں کو سو نہیں پارہے، انہیں یہ خدشہ لگا رہتا ہے کہ ان کا داماد کبھی بھی فریال کو طلاق دے سکتا ہے ، عامر کے والد کو سوچ سمجھ کر بیانات دینے چاہیئے کیوں کہ وہ خود بھی بیٹیوں کے باپ ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف فریال کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں عامر اور فریال بہت خوش ہیں ، یہ ساس بہو کا جھگڑا ہے اور وہ اس پر کوئی بھی بیان دینا مناسب نہیں سمجھتے ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے فریال نے الزام لگایا تھا کہ سسرال والے ان پر تشدد کرتے ہیں اوران کی شادی برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/12/2016 - 11:44:26