سٹیفن کک رواں برس زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے

بدھ 28 دسمبر 2016 22:21

سٹیفن کک رواں برس زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے
پورٹ الزبتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے اوپننگ بلے باز سٹیفن کک نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

(جاری ہے)

کک نے رواں سال 22 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ بدھ کو پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز انہوں نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچری سکور کی، یہ ان کی تیسری سنچری ہے، اسطرح وہ رواں سال زیادہ سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے، ہاشم آملہ، ڈی کوک اور فاف ڈوپلیسی نے دو، دو سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 28/12/2016 - 22:21:22