ریٹائرمنٹ سے قبل ہی آفریدی نے سیاسی بیان دینے شروع کردئیے

سی پیک منصوبے سے ملک میں خوشحالی آئے گی اوربیروزگاری کا خاتمہ ہوگا،حقیقی کامیابی اسی وقت ملے گی جب نچلے طبقے کوترقی کے ثمرات حاصل ہوں گے،نئے آرمی چیف قمرجاوید باجوہ امن وامان کا تسلسل برقرار رکھیں گے،شاہد آفریدی کا ویڈیو پیغام

بدھ 4 جنوری 2017 23:11

ریٹائرمنٹ سے قبل ہی آفریدی نے سیاسی بیان دینے شروع کردئیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء)شاہد خان آفریدی نے کرکٹ کو الوداع کہنے سے قبل سیاسی بیانات دینا شروع کردیئے ہیں۔سابق ٹی ٹوئنٹی کپتا ن کا کہنا ہے کہ سی پیک سے خوشحالی آئیگی اور بیروزگاری کاخاتمہ ہوگا۔کرکٹ کے میدانوں کوخیرباد کہنے سے قبل بوم بوم آفریدی نے سیاسی چوکے چھکے لگانے شروع کردیئے ہیں۔شاہدخان آفریدی کاکہنا ہے کہ سی پیک منصوبے سے ملک میں خوشحالی آئے گی اوربیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

حقیقی کامیابی اسی وقت ملے گی جب نچلے طبقے کوترقی کے ثمرات حاصل ہوں گے۔اپنے ویڈیو پیغام میں آفریدی نے کہا کہ دوستوں دشمنوں کی پہچان کرنا ضروری ہے ساتھ ہی انہوں نے دوہزارسولہ کوامن وامان کے اعتبارسے پرسکون سال قرار دیتے ہوئے اس کا کریڈٹ سابق آرمی چیف راحیل شریف اور وزیراعظم نوازشریف کو دیا۔بوم بوم نے نئے آرمی چیف کے بارے میں اس عزم کا اظہار کیا کہ قمرجاوید باجوہ امن وامان کا تسلسل برقرار رکھیں گے اس سلسلے میں پاکستانی عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں اب قربانیوں کا نہیں ترقی اورکامیابیوں کے دور آگیا ہے۔
وقت اشاعت : 04/01/2017 - 23:11:37