اظہر علی آسٹریلیا میں ایک سیریز میں زیادہ رنز بنانیوالے ملکی بلے باز بن گئے

جمعرات 5 جنوری 2017 09:52

اظہر علی آسٹریلیا میں ایک سیریز میں زیادہ رنز بنانیوالے ملکی بلے باز بن گئے

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جنوری2017ء) قومی ٹیم کے اوپنر اظہر علی آسٹریلیا کیخلاف اس کے ہو م گراؤنڈ پر ایک سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے ملکی بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

31سالہ اظہر علی اب تک آسٹریلیا کیخلاف حالیہ سیریز میں 98.75کی اوسط سے 395رنز بنا چکے ہیں جس میں 1سنچری اور 2نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ان سے پہلے یہ ریکار ڈ قومی ٹیم کے سابق اوپنر محسن حسن خان کے پا س تھا جنہو ں نے 1983ء کے دورہ آسٹریلیا میں 43.33کی اوسط سے 390رنز سکور کیے تھے ۔

وقت اشاعت : 05/01/2017 - 09:52:13