پاک اردن فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے پر اردنی تماشائیوں نے معافی مانگ لی

جمعرات 12 اکتوبر 2006 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2006ء) 14ویں ایشیا کپ فٹ بال کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں پاکستان اور اردن کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنے پر چار اردنی تماشائیوں نے معافی مانگ لی ہے جبکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اس ناخوشگوار واقعہ کا ذمہ دار پولیس کو ٹھہرایا ہے۔ فیفا فٹ بال ہاؤس لاہور میں پاکستان فٹ بال فیڈرریشن کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سردار نوید حیدر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل احمد نے بتایا کہ اردن کے چار تماشائیوں نے اس کی تمام تر ذمہ داری قبول کر لی ہے ان میں سمیع المطہری، صہیب محمد صالح، اسامہ سلمان اور محمد شطناوی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی تماشائی نے انہیں اشتعال دلایا لیکن اس کے بعد انہوں نے جو کچھ کیا اس پر وہ شرمندہ ہیں۔

(جاری ہے)

اردنی کمیونٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالکریم نے اردنی تماشائیوں کی معذرت قبول کرنے اور کوئی قانونی کارروائی نہ کرنے پر ایف ایف کا شکریہ ادا کیا۔ کرنل ریٹائرڈ احمد یار نے کہا کہ اے ایف سی یا فیفا کی جانب سے کوئی پابندی نہیں لگائے جائے گی کیونکہ میچ رکا نہیں جبکہ میچ کمشنر نے رپورٹ دی ہے کہ جھگڑا دونوں ٹیموں کے حامیوں کے درمیان ہوا اور پولیس نے جلد ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ ادھر کرنل احمد نے کہا ہے کہ واقعہ کی ذمہ دار پی ایف ایف نہیں بلکہ پولیس ہے۔
وقت اشاعت : 12/10/2006 - 22:36:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :