محمدعامر کینگروز کے خلاف چوتھی اننگز میں بیٹنگ کریں گے

جمعہ 6 جنوری 2017 15:39

محمدعامر کینگروز کے خلاف چوتھی اننگز میں بیٹنگ کریں گے

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر آسٹریلیا کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ میں سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں بائولنگ نہیں کرا سکے تھے لیکن وہ چوتھی اننگز میں بیٹنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق عامر نے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پری میچ ٹریننگ کے دوران سائیڈ سٹرین انجری کی شکایت کی جس کے بعد ان کا سکین کرایا گیا اور اسی وجہ سے وہ کینگروز کے دوسری اننگز میں میں بائولنگ نہیں کرا سکے لیکن چوتھی اننگز میں بیٹنگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ عامر ون ڈے سیریز سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 13 جنوری سے ہو گا۔

وقت اشاعت : 06/01/2017 - 15:39:30