بلی سٹنلیک طویل القامت آسٹریلوی کرکٹر بن گئے

جمعہ 13 جنوری 2017 22:44

بلی سٹنلیک طویل القامت آسٹریلوی کرکٹر بن گئے
برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) بلی سٹنلیک آسٹریلیا کے سب سے طویل القامت کھلاڑی بن گئے، بلی نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں شرکت کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سابق ہم وطن کھلاڑیوں بریٹ ڈوری، پیٹرجارج اور بروس ریڈ سے اعزاز چھین لیا ہے، ان تینوں کرکٹرز اور بلی کے قد میں ایک سینٹی میٹر کا فرق ہے، بلی کا قد 6 فٹ اور 7 انچ (204 سینٹی میٹر) ہے۔ جمعہ کو پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 21 سالہ دراز قد بائولر بلی کو کیپ پہنائی تو اس کے ساتھ ہی وہ طویل القامت آسٹریلوی کرکٹر بھی بن گئے۔
وقت اشاعت : 13/01/2017 - 22:44:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :