یہی بہترین مذہب ہے ، اسٹار فٹ باؤلررکارڈو کا کا نے اسلام قبول کر لیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 21:53

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2006ء) برازیل اور اطالوی کلب اے سی میلان کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹ باؤلر رکاڈو کاکا نے اسلام قبول کر لیا ہے عربی اخبار کے مطابق کاکا نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا ہے کا کا نے گزشتہ ہفتے دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے برازیلین ٹیم کے ہمراہ کویت کا دورہ کیا تھا اس دوران انہوں نے اسلامی لٹریچر کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد اسلام قبول کر لیا قبول اسلام کے بعد ویب سائٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کاکا نے کہا کہ اسلام در حقیقت امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے انسان کو مسلمان ہی ہونا چاہیے کیوں کہ یہی بہترین مذہب ہے کاکا نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے سے پوی طرح مطمئن ہیں اور امید کرتے ہیں اے سی میلان کی انتظامیہ برازیلین مینجمنٹ ساتھی کھلاڑی اور ان کے مداح بھی انہیں پہلے کی طرح چاہتے رہیں گے۔

وقت اشاعت : 14/10/2006 - 21:53:42