ڈیوڈ ویلی کا کندھا بڑی چوٹ سے بچ گیا، ٹی 20 سیریز کا حصہ بنیں گے

منگل 24 جنوری 2017 14:08

ڈیوڈ ویلی کا کندھا بڑی چوٹ سے بچ گیا، ٹی 20 سیریز کا حصہ بنیں گے

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) انگلش لیفٹ آرم بولر ڈیوڈ ویلی کا کندھا کسی بڑی چوٹ سے بچ گیا۔ڈیوڈ ویلی کا اسکین کلیئر ا آیا ہے، وہ کولکتہ میں بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران اس انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے صرف 2 اوورز ہی کرپائے تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ٹیم جب ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے کانپور روانہ ہوئی تو ویلی کولکتہ میں ہی اسکین رپورٹ کے لیے رک گئے جس میں کسی بڑی چوٹ کی نشاندہی نہیں ہوئی۔دوسری جانب انگلش بورڈ نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی نہ صرف ٹیم کو جوائن کرلیں گے بلکہ ٹوئنٹی 20 سیریز کا حصہ بھی بنیں گے، اس دوران انگلش میڈیکل اسٹاف انجری پر نظر رکھے گا۔

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 14:08:26