ناقص امپائرنگ کے باعث بھارت کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی ہارے:این مورگن

پیر 30 جنوری 2017 12:50

ناقص امپائرنگ کے باعث بھارت کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی ہارے:این مورگن

ناگپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جنوری۔2017ء ) برطانوی کپتان این مورگن نے ناقص امپائرنگ کو بھارت کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امپائر ریویو سسٹم کو ٹی ٹونٹی میں بھی استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔گزشتہ روز ناگپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میں مہمان ٹیم کو آخر ی اوور میں جیت کے لیے 8رنز درکار تھے اور ان کے سٹار بلے باز جو روٹ کریز پر موجود تھے،اوور کی پہلی گیند پر بمراہ نے روٹ کیخلاف مقامی امپائر شمس الدین سے ایل بی ڈبلیو کی کامیاب اپیل کی تاہم ری پلیز میں گیند پہلے ان کے بلے سے لگتا دکھائی دیا تاہم ڈی آر ایس کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث انہیں پوویلین واپس لوٹنا پڑا ، اسی امپائر نے بھارت کی اننگز کے دوران ویرات کوہلی کو 7کے انفرادی سکور پر کرس جورڈن کی اپیل کے باوجود ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار نہیں دیا اور کوہلی نے مزید 14رنز اپنی ٹیم کے سکور میں جوڑ دیئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مورگن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کی طر ح ٹی ٹونٹی میں بھی ڈی آر ایس کا استعمال ہونا چاہیئے ، اگر آج یہ ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مقابلہ ہوتا یا ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنل ہوتا تو ہماری ہار میں امپائرنگ کی غلطیوں کا بھی بڑا ہوتا ۔این مورگن کا مزید کہنا تھا کہ وہ میچ ریفری اینڈی پائی کروفٹ کے ساتھ امپائر شمس الدین کی ناقص کاکردگی پر بات کریں گے ۔

وقت اشاعت : 30/01/2017 - 12:50:17