انٹرنیشنل کرکٹر ز کا کرکٹ کوچنگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنا خوش آئند ہے ‘ظہیر عباس

پیر 13 فروری 2017 23:56

انٹرنیشنل کرکٹر ز کا کرکٹ کوچنگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنا خوش آئند ہے ‘ظہیر عباس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجا ب ظہیر عباس نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹر کا سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے قائم کی گئی کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز میںتربیت حاصل کرنا خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں پاکستانی نژاد کنیڈئین کرکٹرسلیمان نذر سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

اس موقع پر ملتان کرکٹ اکیڈمی کے کوچ کلیم اللہ فاروقی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ظہیر عباس نے مزید کہا کے سلیمان نذر 5 ہفتوں کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی ملتان میں ٹریننگ کے لیے آئے ہیں ، ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں گے اور واپس جا کر اچھی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کریںگے۔کرکٹ کوچنگ اکیڈیمز میںکھلاڑیوں کوبہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ، ان اکیڈمیز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور امید کرتا ہوں کے ان ا کیڈمیز سے نیشنل لیول کے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں۔

سلیمان نذر کنیڈا کی انڈر 15اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیل چکے ہیں ۔سلیمان نزر نے ظہیرعباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے میری خوش قسمتی ہے کے میں لیجنڈ کرکٹر کی سرپرستی میں ٹریننگ حاصل کر رہا ہوں۔
وقت اشاعت : 13/02/2017 - 23:56:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :