کربر نے عالمی نمبر ایک بننے کا موقع گنوادیا

ہفتہ 25 فروری 2017 12:21

کربر نے عالمی نمبر ایک بننے کا موقع گنوادیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) عالمی نمبر2 جرمنی کی ٹینس اسٹار اینجلیق کربر کو دبئی چمپئن شپ میں ایلینا سویٹلانا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انھوں نے درجہ بندی میں سرفہرست آنے کا موقع بھی گنوا دیا۔

(جاری ہے)

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی اسٹار ایلینا سویٹلانا نے کربر کے خلاف لگاتار تیسری فتح حاصل کرتے ہوئے دبئی چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں 6-3 اور 7-6 سے زیر کرلیا۔

29 سالہ جرمن اسٹار اگر دبئی چمپئن شپ کے ٹائٹل میں کامیابی حاصل کرلیتی تو وہ امریکہ کی سرینا ولیمز سے پہلی پوزیشن چھین کر ایک مرتبہ پھر عالمی نمبر ایک بن جاتیں۔کربر ستمبر 2016 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے معمر کھلاڑی بن گئی تھیں اور اس پوزیشن پر 20 ہفتوں تک براجمان رہیں۔سویٹلانا اب فائنل میں کیرولین ووزنیاکی کے خلاف مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 12:21:23