مورگن 2019ء ون ڈے ورلڈکپ تک انگلش ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کے خواہاں

ہفتہ 25 فروری 2017 20:49

مورگن 2019ء ون ڈے ورلڈکپ تک انگلش ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کے خواہاں
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) انگلینڈ ون ڈے ٹیم کے کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز این مورگن نے 2019ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ تک ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا ٹیسٹ کیریئر ختم ہو چکا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ میں دوبارہ پانچ روزہ کرکٹ کھیل سکوں گا البتہ 2019ء ورلڈکپ تک ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھنا چاہتا ہوں اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کروں گا۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران بھارت سے وطن واپس آ کر آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت سنبھالوں گا، مورگن آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالی آندھی ہوم گرائونڈ پر خطرناک حریف ہو گی، ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کے کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 20:49:39