قومی ٹیم13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں اپنے ٹائٹل کا بھر پور دفاع کرے گی ،ْ کوچ سرفراز احمد

امید ہے کہ قومی ٹیم متحد اور جذبے کے ساتھ کھیل کر ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی ،ْ گفتگو

اتوار 26 فروری 2017 12:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) قومی بیس بال ٹیم کے کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم13 ویں ویسٹ بیس بال کپ میں اپنے ٹاٹٹل کا بھر پور دفاع کرے گی ،ْ 13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلا م آباد میں جاری ہے اورٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میزبان پاکستان کے علاوہ ایران، عراق، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں، گروپ اے میںدفاعی چمپئن میزبان پاکستان، نیپال اور عراق جبکہ گروپ بی میں سری لنکا اور ایران کو رکھا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف 16-1 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا میچ (آج) پیر کو عراق کے خلاف کھیلے گی، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دو ماہ تک تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور امید ہے کہ قومی ٹیم متحد اور جذبے کے ساتھ کھیل کر ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم 25 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میںمحمد عثمان، عمیر امداد بھٹی، سمیر زاور، سید امین آفریدی، ارشد خان، فضل الرحمن، محمد وسیم، ذاکر آفریدی، محمد زوہیب، ارسلان جمشید، توصیف، فقیر حسین، احسان اللہ، عارف حسین، عنائت اللہ نیازی، رضوان کریم، رفیع اللہ، مجید، عبداللہ رحیم، محمد ریاض، عاطف حسین، طارق ندیم، محسن جمیل ، علی رضا ، طاہر پاپااور نعمان ذوالفقار شامل ہیں-
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 12:51:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :