پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا

اتوار 26 فروری 2017 12:55

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سونم کپور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی دعوت پر ان کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے وی آئی پی گیٹ پہنچیں تو وہاں پی سی بی کی انتظامیہ کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم آئیں ہیں جس پر پی سی بی نے جاوید آفریدی سے رابطہ کیا جنہوں نے اس بات کی تائید کی کہ انہوں نے سونم کپور کو سٹیڈیم مدعو کیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام فرنچائزز کو آگاہ کیا کہ اگر وہ کسی غیر ملکی شخصیت کو سٹیڈیم آنے کی دعوت دیں گے تو پہلے پی سی بی کو بتائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاوید آفریدی نے سونم کپور کو تمام تر صورتحال سے آگا ہ کرکے معذرت کی جس کے بعد سونم کپور واپس چلی گئیں۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 12:55:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :