کیرون پولارڈ نے اہلیان کراچی کے لیے سپیشل پیغام جاری کردیا

اتوار 26 فروری 2017 13:36

کیرون پولارڈ نے اہلیان کراچی کے لیے سپیشل پیغام جاری کردیا
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ نے اہلیان کراچی کے لیے سپیشل پیغام جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

29سالہ کیرون پولارڈ نے ہفتے کے روز لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے کراچی کنگز کو کامیابی دلا کر ان کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں برقرار رکھی تھیں،گزشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پولارڈ کا کہنا تھا کہ ”یہ اننگز مجھ پر کراچی والوں کی جانب سے قرض تھی“۔یاد رہے کہ کیرون پولارڈ پاکستان سپر لیگ کے حالیہ سیزن میں بجھے بجھے نظر آرہے تھے تاہم مشکل صورتحال میں انہوں نے ایک بار پھر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی افادیت ثابت کردی ۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 13:36:11