انسانی حقوق جاننے کی ضرورت ہے،انسانی حقوق الہامی ہوتے ہیں آئین صرف گارنٹی دیتا ہے‘خلیل طاہر سندھو

پنجاب میں ہونے والے انسانی حقوق کے حوالے سے پیش رفت اور آنے والی منصوبہ مندی میں فیڈریشن چیمبر کو اعتماد میں لیا جائے

پیر 27 فروری 2017 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) انسانی حقوق جاننے کی ضرورت ہے،انسانی حقوق الہامی ہوتے ہیں آئین صرف گارنٹی دیتا ہے،ایف پی سی سی آئی تمام چیمبرز کی اپیکس باڈی ہے ان کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، اپنے فیصلوں میں ایف پی سی سی آئی کو اعتماد میں لے گئے ،نجی شعبہ کی شمولیت انتہائی ضروری ہے،میںخود فیصل آباد چیمبر کا لیگل ایڈوئزر رہ چکا ہوں میں چیمبرز کے رول کو بہت اہمیت دیتا ہوں،انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کے لیے مثبت کاوشیں کی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئر مین منظور الحق ملک کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی میں کاروباری برادری کے ساتھ اجلاس کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہاکہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے اس لئے نجی شعبہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہے ہر وقت تیار ہے۔

اقلیتوں کے لوگ پاکستان میں نظم و ضبط کا بہت خیال رکھتیں ہیںاور پاکستان کی ترقی میں ہر لمحہ کوشاں ہیں۔ ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک نے کہا کہ ا نسانی حقوق کی اہمیت کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔روٹی،کپڑا اور مکان ہماری حکومت کا نعرہ بھی ہے انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات ہیں۔ملک میں بہت سے نجی سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں کوشاں ہیں۔

اسلام بھی انسانی حقوق کے تحفظ انسانی آزادی اور مساوات کا درس دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کا آئین ذات،رنگ اور عقیدے کے فرق کے بغیر ہر ایک کو آزادی دیتا ہے۔ حکومت کی طرف سے فروری 2016 میں انسانی حقوق کی بہتری کے لئے خصوصی ایکشن پلان بنایا گیا ہے اس ایکشن پلان پر عمل درآمد بھی کیا جائے۔ پنجاب میں ہونے والے انسانی حقوق کے حوالے سے پیش رفت اور آنے والی منصوبہ مندی میں فیڈریشن چیمبر کو اعتماد میں لیا جائے۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 22:02:03