انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2017 ، مردوں کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گئے

بدھ 1 مارچ 2017 23:39

انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2017 ، مردوں کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2017 کے سلسلے میں مردوں کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں پروقار تقریب میں شروع ہو گئے جس میںہنگو، کرک اور ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے چھ سو سے زائد ایتھلیٹ15 مختلف گیمز میںشریک ہیںا ن گیمز کا باضابطہ افتتاح کمشنر کوہاٹ مسرت حسین نے کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد کمال خان اسسٹنٹ کمشنرمحمد عمیر ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اقرار علی شاہ ڈائریکٹر آپریشن خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ طارق محمود،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید ثقلین شاہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکوہاٹ سکندر شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کرک محمد اسماعیل،ڈی ایس او ہنگو نصیر خان،صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان ،ڈی ایس او ذاکر ا?،ڈی ڈی او شفقت ا?،اکا?نٹ آفیسر امجد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میںمقابلوں کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کے بعد نعت شریف اور قومی ترانہ پیش کیاگیا تینوں دستوں نے بینڈ کی خوبصورت دھن کے ساتھ مارچ پاسٹ کی۔اس موقع پر مارشل آرٹ اور جمناسٹک کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیاگیا۔رسہ کشی کے فائنل میں کوہاٹ نے کرک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی۔

ان مقابلوں میں بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، جمناسٹک ، ہاکی ، فٹبال ، والی بال ، باسکٹ بال ، ایتھلیٹکس ، سکواش ،رسہ کشی،ریسلنگ، کراٹے ، جوڈواور ریسلنگ کے مقابلے شامل ہیں مقابلے دو دن تک جاری رہینگے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشن طارق محمود نے کہا کہ انصاف سپورٹس پروگرام کے تحت محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز 2017 کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کے پہلے مرحلے میں تمام ریجنل ہیڈکواٹرز میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام ریجنل کے فاتح ٹیمیں انٹر ریجنل مقابلوں میں اپنے اپنے ریجن کی نمائندگی کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس سال ڈسٹرکٹ سطح پر کھلاڑیوں کے کیش پرائز دس اور پندرہ ہزار سے بڑھا کر پندرہ اور بیس ہزار روپے کی گئی ہے جبکہ ریجن سطح پر یہ پرائز تیس ہزار اور پچاس ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈر23گیمزمیں پورے صوبے سے 7ہزارکھلاڑی 15میل اور13فی میل گیمزمیںحصہ لے رہے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں ڈویڑن سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ گیمز جبکہ آخری مرحلے میں تمام سات ریجن کی ٹیمیں فائنل را?نڈ میں مد مقابل ہونگے جن کو ڈائریکٹریٹ کی طرف سے مکمل کٹ ، ٹریک سوٹ اور شوز مہیا کئے گئے ہیں جبکہ ریجنل مقابلوں میں دوبارہ بھی دیئے جائینگے۔افتتاحی روز رسہ کشی کے مقابلوں میں کوہاٹ نے ہنگو کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 23:39:21